Jawahir-ul-Quran - Al-A'raaf : 16
قَالَ فَبِمَاۤ اَغْوَیْتَنِیْ لَاَقْعُدَنَّ لَهُمْ صِرَاطَكَ الْمُسْتَقِیْمَۙ
قَالَ : وہ بولا فَبِمَآ : تو جیسے اَغْوَيْتَنِيْ : تونے مجھے گمراہ کیا لَاَقْعُدَنَّ : میں ضرور بیٹھوں گا لَهُمْ : ان کے لیے صِرَاطَكَ : تیرا راستہ الْمُسْتَقِيْمَ : سیدھا
بولا تو جیسا12 تو نے مجھے گمراہ کیا ہے میں بھی ضرور بیٹھوں گا ان کی تاک میں تیری سیدھی راہ پر
12“ مَا ” مصدریہ اور باء سببیہ ہے۔ اَغْوَیْتَنِیْ ای بما اضللتنی وھو المروی عن ابن عباس ؓ (روح ج 8 ص 94) ۔ یعنی مجھ کو تیرے گمراہ اور بدراہ کردینے کی وجہ سے میں آدم اور اولاد آدم کو گمراہ کرنے کے لیے تیری سیدھی راہ پر بیٹھوں گا اور مختلف حیلوں سے ان کو صراط مستقیم سے بھٹکانے کی کوشش کروں گا۔
Top