Kashf-ur-Rahman - At-Tawba : 4
ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَؕ
ثُمَّ كَلَّا : پھر ۔ ہرگز نہیں سَوْفَ : جلد تَعْلَمُوْنَ : تم جان لوگے
پھر تم کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ تم کو بہت جلد معلوم ہوجائیگا۔
(4) کہ ہرگز یہ چیزیں قابل التفات نہیں اور آخرت انکار کے قابل نہیں تم کو بہت جلد معلوم ہوجائے گا اور تم جلدی ہی جان لو گے۔ یعنی قبروں سے نکلتے ہی تم کو معلوم ہوجائے گا کہ یہ غفلت اور یہ فخر تمہارے لئے کس قدر مضر ہوگا اور کس قدر نقصان پہنچے گا۔
Top