Kashf-ur-Rahman - Hud : 29
وَ یٰقَوْمِ لَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مَالًا١ؕ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ وَ مَاۤ اَنَا بِطَارِدِ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا١ؕ اِنَّهُمْ مُّلٰقُوْا رَبِّهِمْ وَ لٰكِنِّیْۤ اَرٰىكُمْ قَوْمًا تَجْهَلُوْنَ
وَيٰقَوْمِ : اور اے میری قوم لَآ اَسْئَلُكُمْ : میں نہیں مانگتا تم سے عَلَيْهِ : اس پر مَالًا : کچھ مال اِنْ : نہیں اَجْرِيَ : میرا اجر اِلَّا : مگر عَلَي اللّٰهِ : اللہ پر وَمَآ اَنَا : اور نہیں میں بِطَارِدِ : ہانکنے والا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا : وہ جو ایمان لائے اِنَّهُمْ : بیشک وہ مُّلٰقُوْا : ملنے والے رَبِّهِمْ : اپنا رب وَلٰكِنِّيْٓ : اور لیکن میں اَرٰىكُمْ : دیکھتا ہوں تمہیں قَوْمًا : ایک قوم تَجْهَلُوْنَ : جہالت کرتے ہو
اور اے میری قوم میں تم سے اس تبلیغ پر کچھ مال نہیں طلب کرتا میرا اجر تو بس اللہ ہی کے ذمہ ہے اور نہ میں ان لوگوں کو جو ایمان لاتے ہیں اپنے پاس سے ہٹانے والا ہوں کیونکہ وہ سب اپنے رب سے ملاقات کرنے والے ہیں مگر میں تم کو دیکھتا ہوں کہ تم لوگ جاہلانہ باتیں کر رہے ہو
29 اور اے میری قوم اتنا تو سوچو کہ میں تم سے اس دین کی تبلیغ پر کچھ مال طلب نہیں کرتا میرا اجرو ثواب تو بس اللہ ہی کے ذمہ ہے اور نہ میں ان لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں اپنے پاس سے نکالنے والا اور ہٹانے والا ہوں کیونکہ وہ سب اپنے رب سے ملاقات کرنیوالے اور پروردگار کی حضور میں حاضر ہونیوالے ہیں لیکن میں تم کو دیکھتا ہوں کہ تم لوگ جاہلانہ باتیں کرتے ہو اور خواہ مخواہ کی جہالت کرتے ہو یعنی اس دعوائے نبوت سے اگر دنیا کمانی ہوتی تو میں تم سے مال طلب کرتا رہا ان لوگوں کو اپنے پاس ہنکانا اور نکالنا یہ میں نہیں کرسکتا کیونکہ اپنے رب سے ملاقات کرنیوالے ہیں اور ان کا معاملہ اللہ تعالیٰ سے ہے۔
Top