Kashf-ur-Rahman - An-Nahl : 30
وَ قِیْلَ لِلَّذِیْنَ اتَّقَوْا مَا ذَاۤ اَنْزَلَ رَبُّكُمْ١ؕ قَالُوْا خَیْرًا١ؕ لِلَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا فِیْ هٰذِهِ الدُّنْیَا حَسَنَةٌ١ؕ وَ لَدَارُ الْاٰخِرَةِ خَیْرٌ١ؕ وَ لَنِعْمَ دَارُ الْمُتَّقِیْنَۙ
وَقِيْلَ : اور کہا گیا لِلَّذِيْنَ اتَّقَوْا : ان لوگوں سے جنہوں نے پرہیزگاری کی مَاذَآ : کیا اَنْزَلَ : اتارا رَبُّكُمْ : تمہارا رب قَالُوْا : وہ بولے خَيْرًا : بہترین لِلَّذِيْنَ : ان کے لیے جو لوگ اَحْسَنُوْا : بھلائی کی فِيْ : میں هٰذِهِ : اس الدُّنْيَا : دنیا حَسَنَةٌ : بھلائی وَلَدَارُ الْاٰخِرَةِ : اور آخرت کا گھر خَيْرٌ : بہتر وَلَنِعْمَ : اور کیا خوب دَارُ الْمُتَّقِيْنَ : پرہیزگاروں کا گھر
اور جو لوگ پرہیز گار ہیں جن ان سے پوچھا جاتا ہے کہ تمہارے رب نے کیا چیز نازل کی ہے تو جواب دیتے ہیں کہ خیر نازل کی ہے جن لوگوں نے نیک اعمال کئے امن کے لئے اس دنیا میں بھی بھلائی ہے اور بلا شبہ دار آخرت تو دنیا کے مقابلے میں بہت ہی بہتر ہے اور واقعی وہ پرہیز گاروں کا اچھا گھر ہے
30 ۔ اور جو لوگ پرہیز گار اور شرک سے بچنے والے ہیں جب ان سے کہا جاتا ہے اور قرآن کریم کے بارے میں دریافت کیا جاتا ہے کہ تمہارے پروردگار نے کیا چیز نازل فرمائی تو وہ کہتے ہیں اور جواب دیتے ہیں کہ خیر نازل فرمائی ہے جن لوگوں نے نیک اعمال کئے ان کے لئے اس دنیا میں بھی بھلائی ہے اور عالم آخرت اور پچھلا گھر تو یقینا بہت ہی بہتر ہے اور واقعی وہ پرہیز گاروں اور شرک سے بچنے والوں کا اچھا گھر ہے۔
Top