Kashf-ur-Rahman - An-Nahl : 31
جَنّٰتُ عَدْنٍ یَّدْخُلُوْنَهَا تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ لَهُمْ فِیْهَا مَا یَشَآءُوْنَ١ؕ كَذٰلِكَ یَجْزِی اللّٰهُ الْمُتَّقِیْنَۙ
جَنّٰتُ : باغات عَدْنٍ : ہمیشگی يَّدْخُلُوْنَهَا : وہ ان میں دخل ہوں گے تَجْرِيْ : بہتی ہیں مِنْ تَحْتِهَا : ان کے نیچے سے الْاَنْهٰرُ : نہریں لَهُمْ : انکے لیے فِيْهَا : وہاں مَا يَشَآءُوْنَ : جو وہ چاہیں گے كَذٰلِكَ : ایسی ہی يَجْزِي : جزا دیتا ہے اللّٰهُ : اللہ الْمُتَّقِيْنَ : پرہیزگار (جمع)
وہ گھر دائمی باغات ہیں جن میں پرہیز گار لوگ داخل ہوں گے ان باغوں کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی یہ پرہیز گار جو چیز چاہیں گے وہ ان کو وہاں میسر ہوگی اللہ تعالیٰ پرہیز گاروں کو ایسا ہی صلہ عطا کرتا ہے
31 ۔ وہ گھر دائمی اور سدا رہنے کے باغات ہیں جن میں متقی حضرات داخل ہوں گے ان باغوں کے نیچے نہریں جاری ہوں گی یہ متقی جو چاہیں گے اور جس چیز کی خواہش کریں گے وہ ان کو وہاں میسر ہوگی اللہ تعالیٰ پرہیز گاروں اور شرک سے بچنے والوں کو ایسا ہی عوض اور صلہ فرماتا ہے۔
Top