Kashf-ur-Rahman - Al-Muminoon : 35
اَیَعِدُكُمْ اَنَّكُمْ اِذَا مِتُّمْ وَ كُنْتُمْ تُرَابًا وَّ عِظَامًا اَنَّكُمْ مُّخْرَجُوْنَ۪ۙ
اَيَعِدُكُمْ : کیا وہ وعدہ دیتا ہے تمہیں اَنَّكُمْ : کہ تم اِذَا : جب مِتُّمْ : مرگئے وَكُنْتُمْ : اور تم ہوگئے تُرَابًا : مٹی وَّعِظَامًا : اور ہڈیاں اَنَّكُمْ : تو تم مُّخْرَجُوْنَ : نکالے جاؤگے
کیا یہ پیغمبر تم سے یہ کہتا ہے کہ جب تم مرجائوگے اور تم مٹی اور ہڈیاں ہوجائو گے تو تم پھر نکالے جائوگے
(35) کیا یہ شخص تم کو یہ وعدہ دیتا ہے اور یہ کہتا ہے کہ جب تم مرجائوگے اور جب مٹی اور ہڈیاں ہو جائوگے تو تم پھر نکالے جائوگے یعنی یہ شخص یہ کہہ کر بھی ڈراتا ہے کہ مرنے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجانے کے بعد تم دوبارہ زندہ کئے جائوگے۔
Top