Kashf-ur-Rahman - An-Nisaa : 47
فَقَالُوْۤا اَنُؤْمِنُ لِبَشَرَیْنِ مِثْلِنَا وَ قَوْمُهُمَا لَنَا عٰبِدُوْنَۚ
فَقَالُوْٓا : پس انہوں نے کہا اَنُؤْمِنُ : کیا ہم ایمان لے آئیں لِبَشَرَيْنِ : دو آدمیوں پر مِثْلِنَا : اپنے جیسا وَقَوْمُهُمَا : اور ان کی قوم لَنَا : ہماری عٰبِدُوْنَ : بندگی (خدمت) کرنے والے
لہٰذا وہ آپس میں کہنے لگے کیا ہم ایسے دو شخصوں پر ایمان لے آئیں جو ہم ہی جیسے بشر ہیں حالانکہ ان کی قوم کے لوگ ہمارے ماتحت اور خدمت گزار ہیں۔
(47) لہٰذا ! وہ آپس میں کہنے لگے کیا ہم ایسے دو 2 شخصوں پر ایمان لے آئیں جو ہم ہی جیسے آدمی ہیں حالانکہ ان کی قوم کے لوگ ہمارے ماتحت اور خدمت گزارو تابعدار ہیں یعنی آپس میں بطور مشورہ یہ گفتگو کرنے لگے کہ کیا ہم ایسے دو آدمیوں پر ایمان لے آئیں اور ان کی بات ماننے لگیں جو ہم ہی جیسے آدمی ہیں اور ان دونوں کی قوم یعنی بنی اسرائیل تو ہماری رعایا اور ہمارے غلام اور خدمت گزار ہیں۔
Top