Kashf-ur-Rahman - Al-Muminoon : 74
وَ اِنَّ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ عَنِ الصِّرَاطِ لَنٰكِبُوْنَ
وَاِنَّ : اور بیشک الَّذِيْنَ : جو لوگ لَا يُؤْمِنُوْنَ : ایمان نہیں لاتے بِالْاٰخِرَةِ : آخرت پر عَنِ : سے الصِّرَاطِ : راہ (حق) لَنٰكِبُوْنَ : البتہ ہٹے ہوئے ہیں
اور ان لوگوں کا جو آخرت پر یقین نہیں رکھتے یہ حال ہے کہ اس سیدھے راستے سے ہٹے جارہے ہیں۔
(74) اور جو لوگ آخرت کا یقین نہیں رکھتے ان کی حالت یہ ہے کہ وہ سیدھی راہ سے عدول کررہے ہیں اور ہٹے جارہے ہیں یعنی جس راہ کی طرف آپ بلا رہے ہیں یہ اس راہ سے ہٹ رہے ہیں اور ٹیڑھے ہورہے ہیں۔
Top