Kashf-ur-Rahman - Ash-Shu'araa : 196
وَ اِنَّهٗ لَفِیْ زُبُرِ الْاَوَّلِیْنَ
وَاِنَّهٗ : اور بیشک یہ لَفِيْ : میں زُبُرِ : صحیفے الْاَوَّلِيْنَ : پہلے (پیغمبر)
اور بلاشبہ اس قرآن کا ذکر امم سابقہ کی کتابوں میں موجود ہے
(196) اور بلاشبہ اس قرآن کریم کا ذکر امم سابقہ کی کتابوں میں بھی بطور پیشن گوئی کے موجود ہے۔ یعنی پہلی امتوں کی کتابوں میں بھی اس قرآن کریم کے نزول کی پیشن گوئیاں موجود ہیں اور باوجود تحریف و تبدیل کے اب بھی ملتی ہیں۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں یعنی اس قرآن کریم کی خبر لکھی ہے ا گلی کتابوں میں اور اس کا مدعا بھی یہی ہے 12
Top