Kashf-ur-Rahman - Al-A'raaf : 16
قَالَ فَبِمَاۤ اَغْوَیْتَنِیْ لَاَقْعُدَنَّ لَهُمْ صِرَاطَكَ الْمُسْتَقِیْمَۙ
قَالَ : وہ بولا فَبِمَآ : تو جیسے اَغْوَيْتَنِيْ : تونے مجھے گمراہ کیا لَاَقْعُدَنَّ : میں ضرور بیٹھوں گا لَهُمْ : ان کے لیے صِرَاطَكَ : تیرا راستہ الْمُسْتَقِيْمَ : سیدھا
ابلیس نے کہا جیسا تو نے مجھ کو راہ سے کھویا ہے میں بھی قسم کھاتا ہوں کہ میں ان کی تاک میں تیری سیدھی راہ پر بیٹھ جائوں گا
16 ابلیس نے کہا جیسا تو نے مجھ کو راہ سے کھویا ہے اور اس سبب سے کہ تو نے مجھ کو گمراہ کیا ہے میں بھی قسم کھاتا ہوں کہ میں تیری سیدھی راہ پر ان کی تاک میں بیٹھ جائوں گا یعنی وہ سیدھی راہ جو تجھ تک پہنچتی ہے اس راہ پر ان کے گمراہ کرنے کو بیٹھ جائوں گا۔
Top