Kashf-ur-Rahman - Al-A'raaf : 17
ثُمَّ لَاٰتِیَنَّهُمْ مِّنْۢ بَیْنِ اَیْدِیْهِمْ وَ مِنْ خَلْفِهِمْ وَ عَنْ اَیْمَانِهِمْ وَ عَنْ شَمَآئِلِهِمْ١ؕ وَ لَا تَجِدُ اَكْثَرَهُمْ شٰكِرِیْنَ
ثُمَّ : پھر لَاٰتِيَنَّهُمْ : میں ضرور ان تک آؤں گا مِّنْ : سے بَيْنِ اَيْدِيْهِمْ : ان کے سامنے وَ : اور مِنْ خَلْفِهِمْ : پیچھے سے ان کے وَ : اور عَنْ : سے اَيْمَانِهِمْ : ان کے دائیں وَ : اور عَنْ : سے شَمَآئِلِهِمْ : ان کے بائیں وَلَا تَجِدُ : اور تو نہ پائے گا اَكْثَرَهُمْ : ان کے اکثر شٰكِرِيْنَ : شکر کرنے والے
پھر ان کے آگے سے اور ان کے پیچھے سے اور ان کے دائیں سے اور ان کے بائیں سے ان کے پاس بہکانے کے لئے آئوں گا اور تو ان میں سے بہت سوں کو شکر گزار نہ پائے گا
17 پھر ان کے آگے سے اور ان کے پیچھے سے اور ان کے پاس بہکانے کے لئے آئوں گا اور ان پر حملہ آور ہوں گا اور تو اولادِ آدم (علیہ السلام) میں سے اکثر کو شکر گزار نہ پائے گا یعنی عبادت کرنے والا اور حق ماننے والا نہ پائے گا اور اکثریت نافرمانوں کی ہوگی۔
Top