Kashf-ur-Rahman - Al-Haaqqa : 178
مَنْ یَّهْدِ اللّٰهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِیْ١ۚ وَ مَنْ یُّضْلِلْ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ
مَنْ : جو۔ جس يَّهْدِ : ہدایت دے اللّٰهُ : اللہ فَهُوَ : تو وہی الْمُهْتَدِيْ : ہدایت یافتہ وَمَنْ : اور جس يُّضْلِلْ : گمراہ کردے فَاُولٰٓئِكَ : سو وہی لوگ هُمُ : وہ الْخٰسِرُوْنَ : گھاٹا پانے والے
جس کی اللہ تعالیٰ رہنمائی فرمائے تو وہی صحیح راہ پانے والا ہے اور جن کو وہ گمراہ کردے تو وہی لوگ ہیں نقصان اٹھانے والے
178 جس شخص کی اللہ تعالیٰ رہنمائی فرمائے تو وہی صحیح راہ پانے والا ہے اور جس کی رہنمائی سے وہ دست کش ہوجائے اور گمراہی میں چھوڑ دے تو ایسے ہی لوگ زیاں کار اور نقصان اٹھانے والے ہیں۔
Top