Kashf-ur-Rahman - Al-Anfaal : 57
فَاِمَّا تَثْقَفَنَّهُمْ فِی الْحَرْبِ فَشَرِّدْ بِهِمْ مَّنْ خَلْفَهُمْ لَعَلَّهُمْ یَذَّكَّرُوْنَ
فَاِمَّا : پس اگر تَثْقَفَنَّهُمْ : تم انہیں پاؤ فِي الْحَرْبِ : جنگ میں فَشَرِّدْ : تو بھگا دو بِهِمْ : ان کے ذریعہ مَّنْ : جو خَلْفَهُمْ : ان کے پیچھے لَعَلَّهُمْ : عجب نہیں کہ وہ يَذَّكَّرُوْنَ : عبرت پکڑیں
پس اگر لڑائی میں ایسے عہد شکن آپ کے ہاتھ لگ جائیں تو ان کو ایسی سزا دیجئے کہ آپ اس سزا کی وجہ سے ان کافروں کو جو ان کے پیچھے ہیں منتشر کردیں تاکہ وہ عبرت حاصل کریں
57 لہٰذا اگر آپ لڑائی میں ایسے عہد شکن کافروں پر قابو پالیں تو آپ ان کو ایسی سزا دیجئے کہ آپ اس سزا کے باعث ان لوگوں کو منتشر کردیں اور بھگا دیں جو ان کے پیچھے ہیں تاکہ وہ لوگ سمجھ جائیں اور عبرت پکڑیں۔ مطلب یہ ہے کہ جو لوگ بار بار نقض عہد کرتے ہیں ان پر اگر آپ لڑائی میں قابو پالیں اور ان سے مقابلہ ہوجائے اور ایسے لوگ آپ کے ہاتھ لگ جائیں تو ان کو ایسی سزا دیجئے کہ اس سزا کی وجہ سے آپ ان کافروں کے پائوں بھی اکھیڑ دیں جو ان کے علاوہ ہیں اور ان کی پشت پناہی کررہے ہیں وہ بھی منتشر ہوجائیں ان میں سے بھی کسی کی ہمت نہ پڑے کہ وہ آپ کے مقابلہ میں آسکے اور ان کو ایسا سبق دیجئے جس سے آئندہ نسلیں بھی عبرت پکڑیں۔ من خلفھم کا ترجمہ تین طریقہ سے کیا گیا ہے آئندہ نسلیں پیچھے رہنے والے۔ علاوہ۔
Top