Tafseer-e-Majidi - Al-Anfaal : 57
فَاِمَّا تَثْقَفَنَّهُمْ فِی الْحَرْبِ فَشَرِّدْ بِهِمْ مَّنْ خَلْفَهُمْ لَعَلَّهُمْ یَذَّكَّرُوْنَ
فَاِمَّا : پس اگر تَثْقَفَنَّهُمْ : تم انہیں پاؤ فِي الْحَرْبِ : جنگ میں فَشَرِّدْ : تو بھگا دو بِهِمْ : ان کے ذریعہ مَّنْ : جو خَلْفَهُمْ : ان کے پیچھے لَعَلَّهُمْ : عجب نہیں کہ وہ يَذَّكَّرُوْنَ : عبرت پکڑیں
سو اگر آپ انہیں جنگ میں پاجائیں تو ان کے ذریعہ سے ان لوگوں کو منتشر کردیں جو ان کے علاوہ ہیں، تاکہ وہ لوگ سمجھ جائیں،86 ۔
86 ۔ (کہ عہد شکنی کا انجام یہی ہوتا ہے) لعلھم یتعظون (کشاف) حتی لایجسر علیک احد بعدھم اعتارا بھم واتعاظا بحالھم (کشاف) (آیت) ” تثقفنھم “۔ یعنی آپ ان پر قابوپاجائیں۔ فاما تصادفنھم وتظفرن بھم (کشاف) قال اللیث یقال ثقفنا فلانا فی موضع کذا اے اخذناہ وظفرنا بہ (کبیر) (آیت) ” فشردبھم “۔ یعنی ان کے واسطہ سے، انہیں نمونہ بنا کر انہیں پارہ پارہ کردے، التشرید عبارۃ عن التفریق مع الاضطراب (کبیر) والتشرید فی اللغۃ التبدید والتفریق (قرطبی) (آیت) ” من خلفھم “۔ خلف یہاں علاوہ کے معنی میں ہے اور من، الذی کے مرادف ہے۔ اے من وراءھم (کشاف) من بمعنی الذی (قرطبی)
Top