Madarik-ut-Tanzil - Adh-Dhaariyat : 8
اِنَّكُمْ لَفِیْ قَوْلٍ مُّخْتَلِفٍۙ
اِنَّكُمْ : بیشک تم لَفِيْ : البتہ میں قَوْلٍ مُّخْتَلِفٍ : بات جھگڑنے والی
کہ (اے اہل مکہ) تم ایک متناقض بات میں (پڑے ہوئے) ہو
رسول اللہ ﷺ سے متعلق کفار کے قول : آیت 8 : اِنَّکُمْ لَفِیْ قَوْلٍ مُّخْتَلِفٍ (کہ تم لوگ مختلف گفتگو میں ہو) اس سے مراد رسول اللہ ﷺ کے متعلق ان کا قول ساحر ٗ شاعر ٗ مجنون اور قرآن مجید کے متعلق شعر ٗ سحر ٗ اساطیر الاولین وغیرہ۔
Top