Tafseer-e-Madani - At-Tur : 15
اَفَسِحْرٌ هٰذَاۤ اَمْ اَنْتُمْ لَا تُبْصِرُوْنَۚ
اَفَسِحْرٌ ھٰذَآ : کیا بھلا جادو ہے یہ اَمْ اَنْتُمْ : یا تم لَا تُبْصِرُوْنَ : نہیں تم دیکھتے
اب بتاؤ کیا یہ جادو ہے یا تمہیں سوجھتا نہیں ؟
[ 14] منکرین و مکذبین کی تحقیر و تذلیل مزید کا ذکر وبیان : سو ارشاد فرمایا گیا کہ ان سے کہا جائے گا کہ کیا تم لوگوں کو اب بھی کچھ دکھتا اور سوجھتا ہے کہ نہیں ؟ جیسے دنیا میں نہیں سوجھتا تھا۔ اب بتاؤ کہ یہ جادوگری ہے یا قطعی حقیقت ؟ سو اس طرح وہ بدبخت مارے افسوس اور صدمے کے اپنے ہاتھ کاٹ کاٹ کر کھائیں گیم، مگر اس کا کوئی فائدہ ان کو بہرحال نہیں ہوگا، سوائے یاس و حسرت اور غم اندوہ میں اضافے کے، والعیاذ باللّٰہ العظیم، سو اس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ اس کتاب حکیم قرآن مجید کا دنیا میں ہی آگاہ کردیا ہے، تاکہ جس نتے ان کو غیب کے ان عظیم الشان اور جلیل القدر حقائق سے اس قدر صراحت و وضاحت کے ساتھ اس دنیا میں ہی آگاہ کردیا ہے، تاکہ جس نے بچنا ہو بچ جائے، سو کتنے بدنصیب اور کس قدر محروم ہیں وہ لوگ جو اس سب کے باوجود اس کتاب حکیم سے منہ پھیرے ہوئے ہیں اور اس کی تکذیب کرتے ہیں۔ والعیاذ باللّٰہ العظیم۔ سو تکذیب و انکار حق کا بڑا جرم ہی سنگین اور انتہائی ہولناک جرم ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کے ہر شائبے سے محفوظ اور ہمیشہ اپنی حفاظت و پناہ میں رکھے اور ہمیشہ اپنی مرضیات پر چلنا نصیب فرمائے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین۔
Top