Tafseer-e-Madani - Al-An'aam : 161
قُلْ اِنَّنِیْ هَدٰىنِیْ رَبِّیْۤ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ١ۚ۬ دِیْنًا قِیَمًا مِّلَّةَ اِبْرٰهِیْمَ حَنِیْفًا١ۚ وَ مَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِیْنَ
قُلْ : کہہ دیجئے اِنَّنِيْ : بیشک مجھے هَدٰىنِيْ : راہ دکھائی رَبِّيْٓ : میرا رب اِلٰي : طرف صِرَاطٍ : راستہ مُّسْتَقِيْمٍ : سیدھا دِيْنًا : دین قِيَمًا : درست مِّلَّةَ : ملت اِبْرٰهِيْمَ : ابراہیم حَنِيْفًا : ایک کا ہو کر رہنے والا وَ : اور مَا كَانَ : نہ تھے مِنَ : سے الْمُشْرِكِيْنَ : مشرک (جمع)
کہو کہ بیشک مجھے ہدایت (ور رہنمائی) فرما دی ہے، میرے رب نے سیدھے راستے کی، یعنی اس دین عظیم کی جو کہ ہر لحاظ سے درست ہے، (جس میں کسی طرح کی کوئی کجی نہیں) یعنی ابرایم کی اس ملت کی جس کو انہوں نے اختیار کیا تھا اور ان کو کوئی لگاؤ نہیں تھا مشرکوں سے،
Top