Tafseer-e-Madani - Al-A'raaf : 39
وَ قَالَتْ اُوْلٰىهُمْ لِاُخْرٰىهُمْ فَمَا كَانَ لَكُمْ عَلَیْنَا مِنْ فَضْلٍ فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْسِبُوْنَ۠   ۧ
وَقَالَتْ : اور کہیں گے اُوْلٰىهُمْ : ان کے پہلے لِاُخْرٰىهُمْ : اپنے پچھلوں کو فَمَا : پس نہیں كَانَ لَكُمْ : ہے تمہیں عَلَيْنَا : ہم پر مِنْ فَضْلٍ : کوئی بڑائی فَذُوْقُوا : چکھو الْعَذَابَ : عذاب بِمَا : اس کا بدلہ كُنْتُمْ تَكْسِبُوْنَ : تم کماتے تھے (کرتے تھے)
اور ان میں کی پہلی جماعت اپنی پچھلی جماعت سے کہے گی کہ پھر تم کو بھی ہم پر کوئی فوقیت نہ ہوئی، لہذا تم بھی عذاب کا مزہ چکھو اپنے ان اعمال کے بدلے میں جو تم کماتے رہے تھے،
53 گروؤں کا اپنے چیلوں کو جواب : سو ارشاد فرمایا گیا کہ دوزخ میں پڑے وہ گرو اپنے چیلوں سے کہیں گے کہ تمہارے اس مطالبے سے تمہیں کوئی فائدہ نہ ہوا بلکہ ہم تم برابر ہی ہوئے۔ پھر تم کو ہمارے خلاف اس شکایت سے کیا ملا ؟ اس طرح وہ بڑے گرو اپنے چیلوں کی تذلیل کریں گے اور ان کی تذلیل سے وہ خوش ہوں گے جنکی حمایت و ہمدردی کے وہ دم بھرا کرتے تھے۔ سو اس روز ان کے یہ تمام رشتے کٹ جائیں گے اور ان کی باہمی دوستیاں دشمنیوں میں بدل جائیں گی۔ بہرکیف اس طرح وہ گرو ان سے کہیں گے کہ اگر ہم نے تمہارے لئے بری مثال قائم کی تھی تو تم نے کونسی کوئی اچھی مثال قائم کی تھی ؟۔ تم بھی تو برائی میں ہمارے معاون و مددگار اور ہمارے چیلے چانٹے بنے ہوئے تھے۔ بلکہ تم لوگوں نے ہی ہمارے دماغ اس درجہ خراب کیے تھے۔
Top