Tafseer-e-Majidi - Al-A'raaf : 39
وَ قَالَتْ اُوْلٰىهُمْ لِاُخْرٰىهُمْ فَمَا كَانَ لَكُمْ عَلَیْنَا مِنْ فَضْلٍ فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْسِبُوْنَ۠   ۧ
وَقَالَتْ : اور کہیں گے اُوْلٰىهُمْ : ان کے پہلے لِاُخْرٰىهُمْ : اپنے پچھلوں کو فَمَا : پس نہیں كَانَ لَكُمْ : ہے تمہیں عَلَيْنَا : ہم پر مِنْ فَضْلٍ : کوئی بڑائی فَذُوْقُوا : چکھو الْعَذَابَ : عذاب بِمَا : اس کا بدلہ كُنْتُمْ تَكْسِبُوْنَ : تم کماتے تھے (کرتے تھے)
اور ان کے اگلے اپنے پچھلوں سے کہیں گے پھر تم کو ہم پر کوئی ترجیح نہیں، سو تم عذاب کا مزہ چکھو ان حرکتوں کے عوض جو تم کرتے رہے ہو،53 ۔
53 ۔ غرض اہل جہنم میں باہم سخت گلخپ شروع ہوجائے گی، ایک دوسرے پر الزام وطعن سے کام لینے لگیں گے اور یہ بجائے خود ایک عذاب ہوگا۔ (آیت) ” قالت اولھم لاخرھم “۔ اگلوں کا یہ خطاب اپنے بعد والوں سے حق تعالیٰ کا یہ جواب سننے کے بعد ہوگا۔ (آیت) ” ماکان لکم علینا من فضل “۔ یعنی تخفیف عذاب کے بارے میں تم ہم سے کچھ بھی بہتر نہیں، تخفیف سے جس طرح ہم محروم ہیں تم بھی محروم ہو۔
Top