Kashf-ur-Rahman - Al-A'raaf : 39
وَ قَالَتْ اُوْلٰىهُمْ لِاُخْرٰىهُمْ فَمَا كَانَ لَكُمْ عَلَیْنَا مِنْ فَضْلٍ فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْسِبُوْنَ۠   ۧ
وَقَالَتْ : اور کہیں گے اُوْلٰىهُمْ : ان کے پہلے لِاُخْرٰىهُمْ : اپنے پچھلوں کو فَمَا : پس نہیں كَانَ لَكُمْ : ہے تمہیں عَلَيْنَا : ہم پر مِنْ فَضْلٍ : کوئی بڑائی فَذُوْقُوا : چکھو الْعَذَابَ : عذاب بِمَا : اس کا بدلہ كُنْتُمْ تَكْسِبُوْنَ : تم کماتے تھے (کرتے تھے)
اور ان میں سے پہلے لوگ پچھلوں سے یوں کہیں گے بس اب تو تم کو ہم پر کوئی فوقیت نہ رہی سو اب تم اس کفر کی پاداش میں جو تم کیا کرتے تھے عذاب کا مزہ چیکھو۔
39 اور اس پر پہلے لوگ پچھلوں سے کہیں گے بس اب تم کو ہم پر کوئی فوقیت نہ رہی کہ ہمارے مقابلہ میں تم کو عذاب کم دیا جائے لہٰذا تم اس کمائی کی پاداش میں جو کمایا کرتے تھے دگنے عذاب کا مزہ چکھتے رہو یعنی جہنم میں پہلے اور پچھلے سب جمع ہوجائیں گے اول تو ہر گروہ دوسرے گروہ پر لعنت ملامت کرے گا پھر پہلے پچھلوں کیلئے دگنا عذاب طلب کریں گے اللہ تعالیٰ فرمائے گا تم سب کو ہی دگنا عذاب ہوگا اول تو دوزخ میں عذاب بڑھتا ہی رہے گا دوسرے یہ کہ پہلوں پر اس لئے کہ انہوں نے کفر کی رسم پیدا کی اور دوسروں کو گمراہ کیا اور پچھلوں پر اس لئے کہ انہوں نے پہلوں کا انجام دیکھ کر سن کر عبرت نہیں پکڑی اور اندھا دھند ان گمراہوں کے پیچھے چل پڑے۔
Top