Madarik-ut-Tanzil - Al-Anbiyaa : 49
الَّذِیْنَ یَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَیْبِ وَ هُمْ مِّنَ السَّاعَةِ مُشْفِقُوْنَ
الَّذِيْنَ : جو لوگ يَخْشَوْنَ : وہ ڈرتے ہیں رَبَّهُمْ : اپنا رب بِالْغَيْبِ : بغیر دیکھے وَهُمْ : اور وہ مِّنَ : سے السَّاعَةِ : قیامت مُشْفِقُوْنَ : خوف کھاتے ہیں
جو بن دیکھے اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں اور قیامت کا بھی خوف رکھتے ہیں
49: اَلَّذِیْنَ (وہ لوگ ) نحو : وصف ہونے کی وجہ سے الذین محل جر میں ہے۔ نمبر 2۔ مدح کی وجہ سے منصوب ہے۔ نمبر 3۔ مرفوع ہے۔ مبتدا محذوف کی خبر ہے۔ یَخْشَوْنَ رَبَّھُمْ (وہ اپنے رب سے ڈرتے ہیں) بِالْغَیْبِ (بن دیکھے) یہ حال ہے علیحدگی میں وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتے ہیں۔ وَھُمْ مِّنَ السَّا عَۃِ (اور وہ قیامت کے اور اس کے احوال سے) مُشْفِقُوْنَ (خوف کھاتے ہیں)
Top