Madarik-ut-Tanzil - Al-Anbiyaa : 50
وَ هٰذَا ذِكْرٌ مُّبٰرَكٌ اَنْزَلْنٰهُ١ؕ اَفَاَنْتُمْ لَهٗ مُنْكِرُوْنَ۠   ۧ
وَھٰذَا : اور یہ ذِكْرٌ : نصیحت مُّبٰرَكٌ : بابرکت اَنْزَلْنٰهُ : ہم نے اسے نازل کیا اَفَاَنْتُمْ : تو کیا تم لَهٗ : اس کے مُنْكِرُوْنَ : منکر (جمع)
اور یہ مبارک نصیحت ہے جسے ہم نے نازل فرمایا ہے تو کیا تم اس سے انکار کرتے ہو ؟
قرآن خیر کثیر کا جامع : 50: وَھٰذَا (اور یہ) یعنی قرآن ذِکْرٌ مُّبٰـرَکٌ (مبارک تذکرہ ہے) کثیر بھلائیوں اور بھر پور نفع بخش اَنْزَلْنٰہٗ (اس کو ہم نے محمد ﷺ پر اتارا ہے) اَفَاَنْتُمْ لَہٗ مُنْکِرُوْنَ ( کیا پھر بھی تم اس کا انکار کرنے والے ہو) یہ استفہام تو بیخی ہے۔ یعنی جب یہ قرآن اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل شدہ خیر کثیر کا جامع ہے۔ تو تم پھر کیوں انکار کرتے ہو ؟
Top