Madarik-ut-Tanzil - Al-Muminoon : 74
وَ اِنَّ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ عَنِ الصِّرَاطِ لَنٰكِبُوْنَ
وَاِنَّ : اور بیشک الَّذِيْنَ : جو لوگ لَا يُؤْمِنُوْنَ : ایمان نہیں لاتے بِالْاٰخِرَةِ : آخرت پر عَنِ : سے الصِّرَاطِ : راہ (حق) لَنٰكِبُوْنَ : البتہ ہٹے ہوئے ہیں
اور جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں لاتے وہ راستے سے الگ ہو رہے ہیں
74: وَاِنَّ الَّذِیْن لَایُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَۃِ عَنِ الصِّرَاطِ لَنَاکِبُوْنَ (اور بیشک وہ لوگ جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وہ راستہ سے ہٹنے والے ہیں) وہ اس مذکورہ راستہ سے عدول کرنے والے ہیں۔ اور حالانکہ وہ صراط مستقیم ہے۔
Top