Madarik-ut-Tanzil - Ash-Shu'araa : 97
تَاللّٰهِ اِنْ كُنَّا لَفِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍۙ
تَاللّٰهِ : قسم اللہ کی اِنۡ : بیشک كُنَّا : تھے ہم لَفِىۡ ضَلٰلٍ : البتہ گمراہی میں مُّبِيۡنٍۙ‏ : کھلی کھلی
کہ خدا کی قسم ہم تو صریح گمراہی میں تھے
اعترافِ جرم : 97، 98: تَاللّٰہِ اِنْ کُنَّا لَفِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ اِذْ نُسَوِّیْکُمْ (اللہ تعالیٰ کی قسم بیشک ہم کھلی گمراہی میں تھے جب کہ ہم تمہیں برابر قرار دیتے تھے) نسویکمؔ کا معنی بتوں کا برابر قرار دینا۔ بِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ۔ (رب العالمین کے ساتھ) عبادت میں۔
Top