Madarik-ut-Tanzil - An-Naml : 43
وَ صَدَّهَا مَا كَانَتْ تَّعْبُدُ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ اِنَّهَا كَانَتْ مِنْ قَوْمٍ كٰفِرِیْنَ
وَصَدَّهَا : اور اس نے اس کو روکا مَا : جو كَانَتْ تَّعْبُدُ : وہ پرستش کرتی تھی مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ : اللہ کے سوائے اِنَّهَا : بیشک وہ كَانَتْ : تھی مِنْ قَوْمٍ : قوم سے كٰفِرِيْنَ : کافروں
اور وہ جو خدا کے سوا (اور کی) پرستش کرتی تھی (سلیمان نے) اسکو منع کیا (اس سے پہلے تو) وہ کافروں میں سے تھی
اسے کس چیز نے روکا : 43: وَصَدَّہَا مَا کَانَتْ تَّعْبُدُ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ (اور سلیمان (علیہ السلام) نے اس کو ان معبودوں کی عبادت سے روک دیا جن کی وہ اللہ تعالیٰ کے سوا عبادت کرتی تھی) ۔ یہ سلیمان (علیہ السلام) کے کلام سے متصل ہے۔ یعنی سلیمان (علیہ السلام) نے اس کو روک دیا اس علم کی بنیاد پر جو ہم نے ان کو سکھایا تھا۔ یا اسلام کی طرف پیش قدمی کرنے نے اس کو سورج کی پوجا اور کفار کے مابین نشونما سے روک دیا۔ پھر کفار کے درمیان اس کا پرورش پانا واضح فرمایا۔ اِنَّہَا کَانَتْ مِنْ قَوْمٍ کٰفِرِیْنَ ۔ یا یہ ابتدائی کلام ہے۔ ای قال اللّٰہ تعالیٰ و صدہا قبل ذلک عما دخلت فیہ ضلالہا عن سواء السبیل۔ نمبر 3۔ صدہا اللّٰہ۔ نمبر 4۔ صدہا سلیمان عما کانت تعبد۔ حرف جار کے حذف کو مقدر مان کر اور فعل کو ملا کر۔
Top