Tafseer-e-Saadi - Adh-Dhaariyat : 35
فَاَخْرَجْنَا مَنْ كَانَ فِیْهَا مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَۚ
فَاَخْرَجْنَا : تو نکال لیا ہم نے مَنْ كَانَ فِيْهَا : جو کوئی اس میں تھا مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ : مومنوں میں سے
تو وہاں جتنے مومن تھے ان کو ہم نے نکال لیا
آیت 35 : فَاَخْرَجْنَا مَنْ کَانَ فِیْہَا (ہم نے سب کو وہاں سے علیحدہ کردیا) یعنی بستی میں۔ اس کے معروف ہونے کی وجہ سے بستی کا ذکر نہیں کیا۔ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ (جتنے ایماندار تھے) یعنی حضرت لوط (علیہ السلام) اور ان پر ایمان لانے والے۔
Top