Madarik-ut-Tanzil - Adh-Dhaariyat : 36
فَمَا وَجَدْنَا فِیْهَا غَیْرَ بَیْتٍ مِّنَ الْمُسْلِمِیْنَۚ
فَمَا : تو نہ وَجَدْنَا فِيْهَا : پایا ہم نے اس میں غَيْرَ بَيْتٍ : سوائے ایک گھر کے مِّنَ الْمُسْلِمِيْنَ : مسلمانوں میں سے
اور اس میں ایک گھر کے سوا مسلمانوں کا کوئی گھر نہ پایا
آیت 36 : فَمَا وَجَدْنَا فِیْہَا غَیْرَ بَیْتٍ مِّنَ الْمُسْلِمِیْنَ (پھر سوائے مسلمانوں کے ایک گھر کے اور کوئی گھر ہم نے نہیں پایا) یعنی سوائے لوط (علیہ السلام) کے اہل بیت کے۔ نحو : اس میں دلیل ہے کہ ایمان اور اسلام ایک چیز ہے۔ کیونکہ یہاں ملائکہ نے انہی کو مؤمنین اور مسلمین دونوں القاب سے ذکر کیا ہے۔
Top