Urwatul-Wusqaa - Ash-Shu'araa : 92
فَوَرَبِّكَ لَنَسْئَلَنَّهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ
فَوَرَبِّكَ : سو تیرے رب کی قسم لَنَسْئَلَنَّهُمْ : ہم ضرور پوچھیں گے ان سے اَجْمَعِيْنَ : سب
پس تیرے رب کی قسم ہم ضرور ان سے پوچھیں گے
پس آپ کے رب کی قسم ہم ضرور ان سب سے پوچھیں گے ۔ 92۔ قرآن کریم کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے والوں سے ہم ضرور سوال کریں گے کہ تم نے کتاب اللہ کے ساتھ یہ ظلم کیوں روا رکھا اور کیوں اس حرکت سے تم باز نہ آئے اور جان بوجھ کر تم نے ایسا کیوں کیا ؟ مراد اس سے وہ سب لوگ ہیں جنہوں نے قرآن کریم میں غور وفکر کرنے کی بجائے اس کو باشاں پاشاں کرکے ہر ایک ٹکڑے کا مفہوم الگ الگ کردیا اور اس کے اندر وہی بیماری لاکھڑی کی گئی جس کے متعلق ہم نے اعلان کیا تھا کہ کتاب اللہ میں یہ بیماری نہیں بلکہ اس سبب سے اس کا امتیاز دوسری کتب آسمانی پر قائم ہے ۔
Top