Tafseer-e-Majidi - An-Naml : 49
قَالُوْا تَقَاسَمُوْا بِاللّٰهِ لَنُبَیِّتَنَّهٗ وَ اَهْلَهٗ ثُمَّ لَنَقُوْلَنَّ لِوَلِیِّهٖ مَا شَهِدْنَا مَهْلِكَ اَهْلِهٖ وَ اِنَّا لَصٰدِقُوْنَ
قَالُوْا : وہ کہنے لگے تَقَاسَمُوْا : تم باہم قسم کھاؤ بِاللّٰهِ : اللہ کی لَنُبَيِّتَنَّهٗ : البتہ ہم ضرور شبخون ماریں گے اس پر وَاَهْلَهٗج : اور اس کے گھر والے ثُمَّ لَنَقُوْلَنَّ : پھر ضرور ہم کہ دیں گے لِوَلِيِّهٖ : اس کے وارثوں سے مَا شَهِدْنَا : ہم موجود نہ تھے مَهْلِكَ : ہلاکت کے وقت اَهْلِهٖ : اس کے گھروالے وَاِنَّا : اور بیشک ہم لَصٰدِقُوْنَ : البتہ سچے ہیں
وہ بولے آپس میں خدا کی قسم کھاؤ کہ ہم شب کے وقت صالح (علیہ السلام) اور ان کے متعلقین کو جاماریں گے پھر ان کے وارث سے کہہ دیں گے،61۔ کہ ہم ان کے متعلقین کے مارے جانے کئے وقت موجود بھی نہ تھے اور ہم بالکل سچے ہیں
61۔ (جو خون کا دعوی کرے گا) یہ ولی یا قریب ترین وارث، تو مومن ہی ہوگا، اور یا پھر محض غیرت قرابت سے طالب قصاص ہوگا، المراد بہ طالب ثارۃ من ذی قرابتہ اذا قتل (روح)
Top