Tafseer-e-Majidi - Az-Zukhruf : 28
وَ جَعَلَهَا كَلِمَةًۢ بَاقِیَةً فِیْ عَقِبِهٖ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ
وَجَعَلَهَا : اور اس نے بنادیا اس کو كَلِمَةًۢ بَاقِيَةً : ایک بات باقی رہنے والی فِيْ : میں عَقِبِهٖ : اس کی اولاد میں۔ اس کے پیچھے لَعَلَّهُمْ : شاید کہ وہ يَرْجِعُوْنَ : وہ لوٹ آئیں
اور وہ اس (عقیدۂ توحید) کو اپنے اخلاف میں ایک قائم رہنے والی بات کرگئے تاکہ (مشرک آیندہ بھی توحید کی طرف) رجوع کرتے رہیں،20۔
20۔ یعنی حضرت ابراہیم (علیہ السلام) خود ہی تنہا موحد نہ تھے بلکہ اپنے سلسلہ میں بھی یہی پیام توحید چھوڑ گئے، (آیت) ” جعلھا “۔ ضمیر ھا کلمہ توحید کی جانب ہے۔ اے کلمۃ التوحید التی تکلم بھا (کبیر)
Top