Tafseer-e-Majidi - Az-Zukhruf : 50
فَلَمَّا كَشَفْنَا عَنْهُمُ الْعَذَابَ اِذَا هُمْ یَنْكُثُوْنَ
فَلَمَّا : پھر جب كَشَفْنَا : کھول دیا ہم نے عَنْهُمُ الْعَذَابَ : ان سے عذاب کو اِذَا هُمْ : تب وہ يَنْكُثُوْنَ : پھرجاتے تھے
پھر جب ہم نے ان سے عذاب ہٹادیا، جبھی انہوں نے عہد بھی توڑ دیا،37۔
37۔ توریت میں ہے :۔” پھر جب فرعون نے دیکھا کہ مہلت ملی تو اس نے اپنا دل سخت کیا اور جیسا خداوند نے کہا تھا ان کی نہ سنی۔ “ (خروج۔ 8: 15) ” فرعون نے اس بار بھی اپنا دل سخت کیا ان لوگوں کو ہرگز جانے کی رخصت نہ دی۔ “ (8: 32) ” تو بھی فرعون کا دل سخت ہوا اور اس نے لوگوں کو جانے نہ دیا۔ “ (9: 7) ” اور خداوند نے فرعون کے دل کو سخت کردیا۔ اور اس نے جیسا کہ خداوند نے موسیٰ (علیہ السلام) سے کہا تھا ان کی نہ سنی “۔ (9: 12) غرض جب جب مصیبت ان سے دور ہوجاتی تھی یہ اپنے سارے عہد و پیمان بھول بھال پھر وہی حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کی مخالفت اور سرکشی پر آجاتے تھے۔
Top