Tafseer-e-Majidi - At-Taghaabun : 12
وَ اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ١ۚ فَاِنْ تَوَلَّیْتُمْ فَاِنَّمَا عَلٰى رَسُوْلِنَا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ
وَاَطِيْعُوا : اور اطاعت کرو اللّٰهَ : اللہ کی وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَ : اور اطاعت کرو رسول کی فَاِنْ تَوَلَّيْتُمْ : پھر اگر منہ موڑو تم فَاِنَّمَا : تو بیشک عَلٰي رَسُوْلِنَا : ہمارے رسول پر الْبَلٰغُ الْمُبِيْنُ : پہنچانا ہے کھلم کھلا
تم اطاعت کرو اللہ کی اور اطاعت کرو رسول کی پھر اگر تم نے روگردانی کی تو ہمارے رسول کے ذمہ تو صرف صاف صاف پہنچا دینا ہے،11۔
11۔ (اور وہ فریضہ تبلیغ سے ادا ہوچکے) (آیت) ” واطیعوا اللہ واطیعوا الرسول “۔ اطاعت حق تعالیٰ کی تو براہ راست اور اصالۃ مقصود ہے۔ اور رسول اللہ ﷺ کی اس کے نائب معصوم کی حیثیت سے۔
Top