Tafseer-e-Majidi - At-Taghaabun : 13
اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ؕ وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ
اَللّٰهُ : اللہ تعالیٰ لَآ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ : نہیں کوئی الہ برحق مگر وہی وَعَلَي اللّٰهِ : اور اللہ پر ہی فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ : پس چاہیے کہ توکل کریں مومن
اللہ وہی ہے جس کے سوا کوئی خدا نہیں، اور ایمان والے بس اللہ ہی پر بھروسہ رکھتے ہیں،12۔
12۔ (خواہ وہ مصیبت ان پر محض تکوینی حیثیت سے، بیماری، قحط وغیرہ کے سلسلہ میں آپڑے، خواہ راہ حق پر رہنے کے سلسلہ میں مخالفین ومعاندین کی طرف سے ان پر ستم توڑے جائیں) ۔
Top