Tafseer-e-Mazhari - Al-Hajj : 58
وَ الَّذِیْنَ هَاجَرُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ ثُمَّ قُتِلُوْۤا اَوْ مَاتُوْا لَیَرْزُقَنَّهُمُ اللّٰهُ رِزْقًا حَسَنًا١ؕ وَ اِنَّ اللّٰهَ لَهُوَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ
وَالَّذِيْنَ هَاجَرُوْا : اور جن لوگوں نے ہجرت کی فِيْ : میں سَبِيْلِ اللّٰهِ : اللہ کا راستہ ثُمَّ : پھر قُتِلُوْٓا : مارے گئے اَوْ : یا مَاتُوْا : وہ مرگئے لَيَرْزُقَنَّهُمُ : البتہ وہ انہیں رزق دے گا اللّٰهُ : اللہ رِزْقًا : رزق حَسَنًا : اچھا وَاِنَّ اللّٰهَ : اور بیشک اللہ لَهُوَ : البتہ وہ خَيْرُ : سب سے بہتر الرّٰزِقِيْنَ : رزق دینے والا
اور جن لوگوں نے خدا کی راہ میں ہجرت کی پھر مارے گئے یا مر گئے۔ ان کو خدا اچھی روزی دے گا۔ اور بےشک خدا سب سے بہتر رزق دینے والا ہے
والذین ہاجروا فی سبیل اللہ ثم قتلوا او ما توا لیرزقنہم اللہ رزقا حسنا وان اللہ لہو خیر الرزاقین۔ اور جنہوں نے اللہ کی راہ میں ہجرت کی پھر مارے گئے یا مرگئے اللہ ان کو اچھی روزی ضرور ضرور عطا فرمائے گا اور کوئی شبہ نہیں کہ اللہ بہترین رزق دینے والا ہے۔ ہَاجَرُوْا یعنی اعزا و اقارب اور وطن کو چھوڑ دیا۔ اللہ کی راہ میں یعنی اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے۔ مَاتُوْا یعنی اپنی موت (بغیر قتل و قتال کے) سے مرگئے۔ لَیَرْزُقَنَّہُمُ اللّٰہُیعنی جنت کے اندر اللہ ان کو رزق عطا فرمائے گا۔ رِزْقًا حَسَنًا یعنی عیش و راحت دوامی بےمثال۔ اللہ بہترین رزاق ہے کیونکہ وہ بےحساب روزی عطا فرماتا ہے۔
Top