Tafseer-e-Mazhari - Al-Muminoon : 65
لَا تَجْئَرُوا الْیَوْمَ١۫ اِنَّكُمْ مِّنَّا لَا تُنْصَرُوْنَ
لَا تَجْئَرُوا : تم فریاد نہ کرو الْيَوْمَ : آج اِنَّكُمْ : بیشک تم مِّنَّا : ہم سے لَا تُنْصَرُوْنَ : تم مدد نہ دئیے جاؤگے
آج مت چلاّؤ! تم کو ہم سے کچھ مدد نہیں ملے گی
لا تجروا الیوم انکم منا لا تنصرون۔ اب مت چلاؤ ‘ ہماری طرف سے تمہاری مطلق مدد نہیں ہوگی۔ یعنی ان سے کہا جائے گا کہ اب مت چلاؤ تم کو چلانے سے کوئی فائدہ نہ ہوگا اور نہ ہماری طرف سے تمہاری کوئی مدد ہوگی اور ہماری مدد کے بغیر عذاب سے تمہارا چھٹکارا نہ ہوگا۔
Top