Kashf-ur-Rahman - Al-Muminoon : 65
لَا تَجْئَرُوا الْیَوْمَ١۫ اِنَّكُمْ مِّنَّا لَا تُنْصَرُوْنَ
لَا تَجْئَرُوا : تم فریاد نہ کرو الْيَوْمَ : آج اِنَّكُمْ : بیشک تم مِّنَّا : ہم سے لَا تُنْصَرُوْنَ : تم مدد نہ دئیے جاؤگے
اس وقت کہا جائے گا اب مت چلائو ہماری طرف سے تمہاری کوئی مدد نہیں کی جائے گی
(65) اس وقت کہا جائے گا اب مت چلائو ہماری طرف سے تمہاری کوئی مدد نہیں کی جائے گی یعنی اب مدد کا وقت نہیں ہے تم اپنی باتوں پر غور کرو کہ تم کیا کرتے رہے ہو۔
Top