Tafseer-e-Mazhari - Ash-Shu'araa : 61
فَلَمَّا تَرَآءَ الْجَمْعٰنِ قَالَ اَصْحٰبُ مُوْسٰۤى اِنَّا لَمُدْرَكُوْنَۚ
فَلَمَّا : پس جب تَرَآءَ : دیکھا ایکدوسرے کو الْجَمْعٰنِ : دونوں جماعتیں قَالَ : کہا (کہنے لگے) اَصْحٰبُ مُوْسٰٓي : موسیٰ کے ساتھی اِنَّا : یقیناً ہم لَمُدْرَكُوْنَ : پکڑ لیے گئے
جب دونوں جماعتیں آمنے سامنے ہوئیں تو موسیٰ کے ساتھی کہنے لگے کہ ہم تو پکڑ لئے گئے
فلما ترآء الجمعان قال اصحب موسیٰ انا لمدرکون۔ جب دونوں جماعتیں باہم دکھائی دینے لگیں تو موسیٰ کے ساتھیوں نے کہا ہم تک بلاشبہ یہ پہنچ جائیں گے (یعنی ہم کو پکڑ لیں گے اور ہم میں مدافعت کی طاقت ہے نہیں) ۔
Top