Tafseer-e-Mazhari - Al-Haaqqa : 11
اِنَّا لَمَّا طَغَا الْمَآءُ حَمَلْنٰكُمْ فِی الْجَارِیَةِۙ
اِنَّا : بیشک ہم لَمَّا : جب طَغَا الْمَآءُ : بلندی میں تجاوز کرگیا پانی حَمَلْنٰكُمْ : سوار کیا ہم نے تم کو فِي الْجَارِيَةِ : کشتی میں
جب پانی طغیانی پر آیا تو ہم نے تم (لوگوں) کو کشتی میں سوار کرلیا
انما لما طغی الماءُ . یعنی حضرت نوح کے زمانہ میں پانی حد سے گزر گیا اور ہر چیز سے اونچا ہوگیا تھا۔ حملنکم فی الجاریۃ . تو ہم نے تمہارے آباء و اجداد کو نوح کی کشتی میں جو پانی میں چل رہی تھی سو ار کردیا اس وقت تم اپنے اسلاف اعلیٰ کی پشتوں میں تھے (تو گویا تم کو سوار کردیا) ۔
Top