Tafseer-e-Mazhari - Al-Haaqqa : 10
فَعَصَوْا رَسُوْلَ رَبِّهِمْ فَاَخَذَهُمْ اَخْذَةً رَّابِیَةً
فَعَصَوْا : تو انہوں نے نافرمانی کی رَسُوْلَ رَبِّهِمْ : اپنے رب کے رسول کی فَاَخَذَهُمْ : تو اس نے پکڑ لیا ان کو اَخْذَةً : ایک پکڑ رَّابِيَةً : سخت سے
انہوں نے اپنے پروردگار کے پیغمبر کی نافرمانی کی تو خدا نے بھی ان کو بڑا سخت پکڑا
فعصوا رسول ربھم . یعنی فرعون نے حضرت موسیٰ کا فرمان نہ مانا اور ہر کافر امت نے اپنے اپنے پیغمبروں کی نافرمانی کی۔ یہ جاء پر عطف تفسیری ہے۔ فاخذھم اخذۃ رایۃ . فاء سببی ہے اخذۃً مفعول مطلق بیان نوع کے لیے ہے یعنی فعل مذکور کی وجہ سے اللہ نے ان کی ایسی پکڑ کی جو شدت میں زائد تھی (بڑی سخت تھی) ۔
Top