Mazhar-ul-Quran - Al-Fath : 8
اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰكَ شَاهِدًا وَّ مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًاۙ
اِنَّآ : بیشک اَرْسَلْنٰكَ : ہم نے آپ کو بھیجا شَاهِدًا : گواہی دینے والا وَّمُبَشِّرًا : اور خوشخبری دینے والا وَّنَذِيْرًا : اور ڈرانے والا
(اے محبوب)1 ہم نے تمہیں (تمہاری امت کے اعمال پر) گواہ بنا کر بھیجا اور (مسلمانوں کو) خوشی اور (کافروں کو) ڈر سنانے والا بھیجا ہے ۔
بیعت رضوان اور عظمت صحابہ کرام علیہم الرضوان۔ (ف 1) اے محبوب حضور ﷺ ہم نے تم کو سب کی طرف رسول بناکربھیجا تم اپنی امت کے اوپر گواہ ہو، قیامت میں تبلیغ کی اور امت کے حالات کی گواہی دو گے مبشر ہو مسلمانوں کو جنت کی بشارت دیتے ہو نذیر ہو کافروں کو دوزخ سے ڈراتے ہو اے مسلمانو ! ہم نے اس لیے ان رسولوں کو تمہاری طرف بھیجا ہے کہ تم ان کی اطاعت کرو خدا اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ، اور رسول کی نہایت مضبوطی وپابندی سے مدد کرو، اور ان کو تقویت دو ، اور انکی توقیر وتعظیم و تکریم بجالاؤ، ادب ملحوظ خاطر رکھو، اور خدا کے لیے تسبیح وتحلیل کہو، صبح وشام رات ودن عبادت کرو، صبح کی تسبیح میں باقی چاروں نمازیں داخل ہیں۔
Top