Mazhar-ul-Quran - Al-Qalam : 16
سَنَسِمُهٗ عَلَى الْخُرْطُوْمِ
سَنَسِمُهٗ : عنقریب ہم داغ دیں گے اس کو۔ داغ لگائیں گے اس کو عَلَي : اوپر الْخُرْطُوْمِ : ناک کے
ہم عنقریب3 اس کی ناک پر داخ لگاویں گے۔
(ف 3) یعنی اس کا چہرہ بگاڑ دیں گے اور اس کی بدباطنی کی علامت اس کے چہرہ پر نمودار کردیں گے تاکہ اس کے لیے سبب عار ہو، آخرت میں تو یہ سب کچھ ہوگا ہی مگر دنیا میں یہ خبر پوری ہوکر رہی اور اس کی ناک دغیلی ہوگئی کہتے ہیں کہ بدر کی لڑائی والے دن ولید بن مغیرہ کی ناک کٹ گئی۔
Top