Mazhar-ul-Quran - At-Tawba : 88
لٰكِنِ الرَّسُوْلُ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗ جٰهَدُوْا بِاَمْوَالِهِمْ وَ اَنْفُسِهِمْ١ؕ وَ اُولٰٓئِكَ لَهُمُ الْخَیْرٰتُ١٘ وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ
لٰكِنِ : لیکن الرَّسُوْلُ : رسول وَالَّذِيْنَ : اور وہ لوگ جو اٰمَنُوْا : ایمان لائے مَعَهٗ : اس کے ساتھ جٰهَدُوْا : انہوں نے جہاد کیا بِاَمْوَالِهِمْ : اپنے مالوں سے وَاَنْفُسِهِمْ : اور اپنی جانیں وَاُولٰٓئِكَ : اور وہی لوگ لَهُمُ : ان کے لیے الْخَيْرٰتُ : بھلائیاں وَاُولٰٓئِكَ : اور یہی لوگ هُمُ : وہ الْمُفْلِحُوْنَ : فلاح پانے والے
لیکن رسول (رحمت ﷺ) اور جو ان کے ساتھ ایمان لائے ہیں انہوں نے (راہ حق) میں جہاد کیا اپنے مالوں سے اور اپنی جانوں سے اور ان ہی کے لئے بہت سی خوبیاں ہیں اور یہی لاگ کامیاب ہونے والے ہیں
مسلمانوں کے جہاد کی خوبی ان آیتوں میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو لوگ ایمان لائے ہیں اور خود ہمارے رسول ﷺ کی فرمانبرداری میں ثابت قدم ہیں، اور ہر قسم کے مصائب و تکالیف کو بڑی شادمانی کے ساتھ سہتے ہیں وہ خدا کی راہ میں اپنے مالوں اور جانوں سے جہاد کرتے ہیں۔ یہی لوگ دونوں جہانوں کی خوبیوں پر کامیاب ہوں گے دنیا میں تو فتح و نصرت اور غنیمت کا مال ہاتھ لگے گا اور آخرت میں دیدار الہی نصیب ہوگا۔ انہی لوگوں کے لئے خدا تعالیٰ نے جنت کے ہرے بھرے اور پھل پھولدار باغات تیار کئے ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں۔ یہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جنت میں داخل کئے جائیں گے۔
Top