Mutaliya-e-Quran - Yunus : 77
قَالَ مُوْسٰۤى اَتَقُوْلُوْنَ لِلْحَقِّ لَمَّا جَآءَكُمْ١ؕ اَسِحْرٌ هٰذَا١ؕ وَ لَا یُفْلِحُ السّٰحِرُوْنَ
قَالَ : کہا مُوْسٰٓى : موسیٰ اَتَقُوْلُوْنَ : کیا تم کہتے ہو لِلْحَقِّ لَمَّا : حق کیلئے (نسبت) جب جَآءَكُمْ : وہ آگیا تمہارے پاس اَسِحْرٌ : کیا جادو هٰذَا : یہ وَلَا يُفْلِحُ : اور کامیاب نہیں ہوتے السّٰحِرُوْنَ : جادوگر
موسیٰؑ نے کہا: “تم حق کو یہ کہتے ہو جبکہ وہ تمہارے سامنے آگیا؟ کیا یہ جادو ہے؟ حالانکہ جادو گر فلاح نہیں پایا کرتے"
قَالَ [ کہا ] مُوْسٰٓى [ موسیٰ نے ] اَ [ کیا ] تَقُوْلُوْنَ [ تم لوگ کہتے ہو (یہ ) ] لِلْحَقِّ [ حق کے لئے ] لَمَّا [ جب ] جَاۗءَكُمْ ۭ [ وہ آیا تمہارے پاس ] اَ [ کیا ] سِحْرٌ [ جادو ہے ] هٰذَا ۭ [ یہ ] وَلَا يُفْلِحُ [ اور مراد نہیں پاتے ] السّٰحِرُوْنَ [ جادو کرنے والے ] ترکیب : (آیت ۔ 77) اتقولون کے بعد ھذا محذوف ہے جو کہ گذشتہ آیت میں لسحر مبین کی طرف اشارہ ہے ۔ اس کے آگے سحر خبر مقدم اور ھذا مبتدا مؤخر ہے ۔
Top