Mutaliya-e-Quran - Hud : 29
وَ یٰقَوْمِ لَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مَالًا١ؕ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ وَ مَاۤ اَنَا بِطَارِدِ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا١ؕ اِنَّهُمْ مُّلٰقُوْا رَبِّهِمْ وَ لٰكِنِّیْۤ اَرٰىكُمْ قَوْمًا تَجْهَلُوْنَ
وَيٰقَوْمِ : اور اے میری قوم لَآ اَسْئَلُكُمْ : میں نہیں مانگتا تم سے عَلَيْهِ : اس پر مَالًا : کچھ مال اِنْ : نہیں اَجْرِيَ : میرا اجر اِلَّا : مگر عَلَي اللّٰهِ : اللہ پر وَمَآ اَنَا : اور نہیں میں بِطَارِدِ : ہانکنے والا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا : وہ جو ایمان لائے اِنَّهُمْ : بیشک وہ مُّلٰقُوْا : ملنے والے رَبِّهِمْ : اپنا رب وَلٰكِنِّيْٓ : اور لیکن میں اَرٰىكُمْ : دیکھتا ہوں تمہیں قَوْمًا : ایک قوم تَجْهَلُوْنَ : جہالت کرتے ہو
اور اے برادران قوم، میں اِس کام پر تم سے کوئی مال نہیں مانگتا، میرا اجر تو اللہ کے ذمہ ہے اور میں اُن لوگوں کو دھکے دینے سے بھی رہا جنہوں نے میری بات مانی ہے، وہ آپ ہی اپنے رب کے حضور جانے والے ہیں مگر میں دیکھتا ہوں کہ تم لوگ جہالت برت رہے ہو
[وَ (اور) يٰقَوْمِ (اے میری قوم) لَآ (نہیں) اَسْـــَٔـلُكُمْ (میں مانگتا تم سے )] [عَلَيْهِ [ اس پر ] مَالًا ۭ [ کوئی مال ] اِنْ [ نہیں ہے ] اَجْرِيَ [ میرا اجر ] اِلَّا [ مگر ] عَلَي اللّٰهِ [ اللہ پر ] وَمَآ اَنَا [ اور میں نہیں ہوں ] بِطَارِدِ الَّذِيْنَ [ ان کو دھتکارنے والا جو ] اٰمَنُوْا ۭ [ ایمان لائے ] اِنَّهُمْ [ بیشک وہ لوگ ] مُّلٰقُوْا رَبِّهِمْ [ اپنے رب سے ملاقات کرنے والے ہیں ] وَلٰكِنِّيْٓ [ اور لیکن میں ] اَرٰىكُمْ [ دیکھتاہوں تم کو ] قَوْمًا [ ایک قوم کہ ] تَجْـهَلُوْنَ [تم لوگ غلط عقائد رکھتے ہو ]
Top