Mutaliya-e-Quran - An-Nahl : 89
وَ یَوْمَ نَبْعَثُ فِیْ كُلِّ اُمَّةٍ شَهِیْدًا عَلَیْهِمْ مِّنْ اَنْفُسِهِمْ وَجِئْنَا بِكَ شَهِیْدًا عَلٰى هٰۤؤُلَآءِ١ؕ وَ نَزَّلْنَا عَلَیْكَ الْكِتٰبَ تِبْیَانًا لِّكُلِّ شَیْءٍ وَّ هُدًى وَّ رَحْمَةً وَّ بُشْرٰى لِلْمُسْلِمِیْنَ۠   ۧ
وَيَوْمَ : اور جس دن نَبْعَثُ : ہم اٹھائیں گے فِيْ : میں كُلِّ اُمَّةٍ : ہر امت شَهِيْدًا : ایک گواہ عَلَيْهِمْ : ان پر مِّنْ اَنْفُسِهِمْ : ان ہی میں سے وَجِئْنَا : اور ہم لائیں گے بِكَ : آپ کو شَهِيْدًا : گواہ عَلٰي هٰٓؤُلَآءِ : ان سب پر وَنَزَّلْنَا : اور ہم نے نازل کی عَلَيْكَ : آپ پر الْكِتٰبَ : الکتاب (قرآن) تِبْيَانًا : (مفصل) بیان لِّكُلِّ شَيْءٍ : ہر شے کا وَّهُدًى : اور ہدایت وَّرَحْمَةً : اور رحمت وَّبُشْرٰى : اور خوشخبری لِلْمُسْلِمِيْنَ : مسلمانوں کے لیے
(اے محمدؐ، اِنہیں اُس دن سے خبردار کر دو) جب کہ ہم ہر امت میں خود اُسی کے اندر سے ایک گواہ اٹھا کھڑا کریں گے جو اُس کے مقابلے میں شہادت دے گا، اور اِن لوگوں کے مقابلے میں شہادت دینے کے لیے ہم تمہیں لائیں گے اور (یہ اسی شہادت کی تیاری ہے کہ) ہم نے یہ کتاب تم پر نازل کر دی ہے جو ہر چیز کی صاف صاف وضاحت کرنے والی ہے اور ہدایت و رحمت اور بشارت ہے اُن لوگوں کے لیے جنہوں نے سر تسلیم خم کر دیا ہے
[وَيَوْمَ : اور جس دن ] [ نَبْعَثُ : ہم اٹھائیں گے ] [ فِيْ كُلِ اُمَّةٍ : ہر امت میں سے ] [ شَهِيْدًا : ایک گواہ ] [ عَلَيْهِمْ : ان پر (یعنی ان کی خلاف)] [ مِّنْ انفُسِهِمْ : ان کے اپنوں میں سے ] [ وَجِئْنَا : اور ہم لائیں گے ] [ بِكَ : آپ ﷺ کو ] [ شَهِيْدًا : بطور گواہ ] [ عَلٰي هٰٓؤُلَاۗءِ : ان لوگوں پر ] [ ۭوَنَزَّلْنَا : اور ہم نے نازل کیا ] [ عَلَيْكَ : آپ ﷺ پر ] [ الْكِتٰبَ؛اس کتاب کو ] [ تِبْيَانا؛واضح ہوتے ہوئے ] [ لِكُلِ شَيْءٍ : ہر چیز کے لئے ] [ وَّهُدًى: اور ہدایت ] [ وَّرَحْمَةً؛اور رحمت ] [ وَّبُشْرٰى: اور بشارت ہوتے ہوئے ] [ لِلْمُسْلِمِيْنَ : فرمانبرداری کرنے والوں کے لئے ]
Top