Mutaliya-e-Quran - Yaseen : 56
هُمْ وَ اَزْوَاجُهُمْ فِیْ ظِلٰلٍ عَلَى الْاَرَآئِكِ مُتَّكِئُوْنَ
هُمْ : وہ وَاَزْوَاجُهُمْ : اور ان کی بیویاں فِيْ ظِلٰلٍ : سایوں میں عَلَي : پر الْاَرَآئِكِ : تختوں پر مُتَّكِئُوْنَ : تکیہ لگائے ہوئے
وہ اور ان کی بیویاں گھنے سایوں میں ہیں مسندوں پر تکیے لگائے ہوئے
هُمْ وَاَزْوَاجُهُمْ [وہ اور ان کے جوڑے ] فِيْ ظِلٰلٍ [سایوں میں ] عَلَي الْاَرَاۗىِٕكِ [سجائے ہوئے تختوں پر ] مُتَّكِــــــُٔـوْنَ [ٹیک لگانے والے ہوں گے ] ۔ ۘلَكُمْ فِيْهَا فَوَاكِهُ كَثِيْرَةٌ (تمہارے لئے ان میں کثرت سے بھل ہیں) ۔ 23/19 (تفعل) تفکھا باتیں بنانا۔ پشیمان ہونا۔ لَوْ نَشَاۗءُ لَجَعَلْنٰهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُوْنَ (اگرچہ ہم چاہیں تو بنادیں اس کو روندا ہوا پھر تم لوگ رہ جاؤ باتیں بناتے) 56/65) ء ر ک (ن) اروکا اونٹ کا پیلو کے درخت کے ستے کھانا۔ اریکۃ ج ارائک۔ آراستہ و مزین تخت۔ (تخت کو سجانے کے لئے جو چھپر کھٹ لگایا جاتا ہے وہ پیلو کے درخت کی لکڑی کا ہوتا ہے) ۔ زیر مطالعہ آیت۔ 56 ۔
Top