Mutaliya-e-Quran - Ash-Shura : 15
فَلِذٰلِكَ فَادْعُ١ۚ وَ اسْتَقِمْ كَمَاۤ اُمِرْتَ١ۚ وَ لَا تَتَّبِعْ اَهْوَآءَهُمْ١ۚ وَ قُلْ اٰمَنْتُ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ مِنْ كِتٰبٍ١ۚ وَ اُمِرْتُ لِاَعْدِلَ بَیْنَكُمْ١ؕ اَللّٰهُ رَبُّنَا وَ رَبُّكُمْ١ؕ لَنَاۤ اَعْمَالُنَا وَ لَكُمْ اَعْمَالُكُمْ١ؕ لَا حُجَّةَ بَیْنَنَا وَ بَیْنَكُمْ١ؕ اَللّٰهُ یَجْمَعُ بَیْنَنَا١ۚ وَ اِلَیْهِ الْمَصِیْرُؕ
فَلِذٰلِكَ : پس اس لیے فَادْعُ : پس بلاؤ۔ دعوت دو وَاسْتَقِمْ : اور قائم رہو كَمَآ اُمِرْتَ : جیسا کہ آپ کو حکم دیا گیا وَلَا تَتَّبِعْ : اور نہ تم پیروی کرو اَهْوَآءَهُمْ : ان کی خواہشات کی وَقُلْ : اور کہہ دیجئے اٰمَنْتُ : میں ایمان لایا بِمَآ اَنْزَلَ اللّٰهُ : ساتھ اس کے جو نازل کیا اللہ نے مِنْ كِتٰبٍ : کتاب میں سے وَاُمِرْتُ : اور مجھے حکم دیا گیا ہے لِاَعْدِلَ بَيْنَكُمْ : کہ میں عدل کروں تمہارے درمیان اَللّٰهُ : اللہ تعالیٰ رَبُّنَا وَرَبُّكُمْ : ہمارا رب ہے اور تمہارا رب لَنَآ اَعْمَالُنَا : ہمارے لیے ہمارے اعمال وَلَكُمْ اَعْمَالُكُمْ : اور تمہارے لیے تمہارے اعمال ۭلَا حُجَّةَ : نہیں کوئی جھگڑا بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ : ہمارے درمیان اور تمہارے درمیان اَللّٰهُ : اللہ تعالیٰ يَجْمَعُ بَيْنَنَا : جمع کردے گا ہمارے درمیان وَاِلَيْهِ الْمَصِيْرُ : اور اسی کی طرف لوٹنا ہے
چونکہ یہ حالت پیدا ہو چکی ہے اس لیے اے محمدؐ، اب تم اُسی دین کی طرف دعوت دو، اور جس طرح تمہیں حکم دیا گیا ہے اُس پر مضبوطی کے ساتھ قائم ہو جاؤ، اور اِن لوگو ں کی خواہشات کا اتباع نہ کرو، اور اِن سے کہہ دو کہ: "اللہ نے جو کتاب بھی نازل کی ہے میں اُس پر ایمان لایا مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں تمہارے درمیان انصاف کروں اللہ ہی ہمارا رب بھی ہے اور تمہارا رب بھی ہمارے اعمال ہمارے لیے ہیں اور تمہارے اعمال تمہارے لیے ہمارے اور تمہارے درمیان کوئی جھگڑا نہیں اللہ ایک روز ہم سب کو جمع کرے گا اور اُسی کی طرف سب کو جانا ہے"
فَلِذٰلِكَ [ تو اس کے لئے ہی ] فَادْعُ ۚ [ پھر آپ دعوت دیں ] وَاسْتَقِمْ [ اور آپ قائم (ڈٹے ) رہیں ] كَمَآ [اس کی مانند جو ] اُمِرْتَ ۚ [ آپ کو حکم دیا گیا ] وَلَا تَتَّبِعْ [ اور آپ پیروی مت کریں ] اَهْوَاۗءَهُمْ ۭ [ ان کی خواہشات کی ] وَقُلْ [ اور آپ کہیے ] اٰمَنْتُ بِمَآ [ میں ایمان لایا اس پر جو ] اَنْزَلَ اللّٰهُ [ اتاری اللہ نے ] مِنْ كِتٰبٍ ۚ [ کوئی کتاب ] وَاُمِرْتُ [اور مجھے حکم دیا گیا ] لِاَعْدِلَ [ کہ میں انصاف کروں ] بَيْنَكُمْ ۭ [ تمہارے درمیان ] اَللّٰهُ رَبُّنَا [ اللہ ہمارا رب ہے ] وَرَبُّكُمْ ۭ [ اور تمہارا رب ہے ] لَنَآ اَعْمَالُنَا [ ہمارے لیے ہمارے اعمال ہیں ] وَلَكُمْ اَعْمَالُكُمْ ۭ[ اور تمہارے لئے تمہارے اعمال ہیں ] لَا حُجَّةَ [ کوئی بھی بحث و تکرار نہیں ہے ] بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ ۭ [ ہمارے درمیان اور تمہارے درمیان ] اَللّٰهُ يَجْمَعُ [ اللہ جمع کرے گا ] بَيْنَنَا ۚ [ ہمارے مابین ] وَاِلَيْهِ [ اور اس کی طرف ہی ] الْمَصِيْرُ [لوٹنا ہے ]
Top