Mutaliya-e-Quran - At-Tur : 9
یَّوْمَ تَمُوْرُ السَّمَآءُ مَوْرًاۙ
يَّوْمَ : جس دن تَمُوْرُ السَّمَآءُ : پھٹ جائے گا۔ لرزے گا، آسمان مَوْرًا : لرزنا۔ ڈگمگانا
وہ اُس روز واقع ہوگا جب آسمان بری طرح ڈگمگائے گا
يَّوْمَ تَمُوْرُ السَّمَاۗءُ [ جس دن لہریں لے گا آسمان ] مَوْرًا [ جیسے لہریں لیتے ہیں ] م و ر : (ن) مورا کسی چیز کا تیزی سے ہلنا ۔ کپکپانا۔ ڈھاٹھیں مارنا ۔ زیر مطالعہ آیت ۔ 9 ۔
Top