Mutaliya-e-Quran - Al-Ghaashiya : 23
اِلَّا مَنْ تَوَلّٰى وَ كَفَرَۙ
اِلَّا : مگر مَنْ : جس نے تَوَلّٰى : منہ موڑا وَكَفَرَ : اور کفر کیا
البتہ جو شخص منہ موڑے گا اور انکار کرے گا
[اِلَّا مَنْ تَوَلّٰى وَكَفَرَ : (اس لیے نصیحت کرتے ہیں) سوائے اس کے جس نے منہ موڑا اور (سننے سے ہی) انکار کیا ] (آیت۔ 23) اِلاَّ سے استثناء کا تعلق سابقہ آیت میں مُصَیْطِرٍ سے نہیں ہے بلکہ اس سے بھی پہلے کی آیت میں فَذَکِّرْ سے ہے۔ مفہوم یہ ہے کہ آپ 1 نصیحت کرتے رہیں سوائے اس کے جو منہ موڑے اور انکار کرے، کیونکہ آپ نصیحت کرنے والے ہیں، داروغہ نہیں ہیں۔
Top