Urwatul-Wusqaa - Al-Ghaashiya : 23
اِلَّا مَنْ تَوَلّٰى وَ كَفَرَۙ
اِلَّا : مگر مَنْ : جس نے تَوَلّٰى : منہ موڑا وَكَفَرَ : اور کفر کیا
مگر جس نے پیٹھ پھیرلی (روگردانی کی) اور انکار کیا
مگر جس نے پیٹھ پھیری اور انکار کیا 23 ؎ ( الا) مگر ، سوائے ۔ اس جگہ ( الا) کا لفظ خود تقاضا کرتا ہے کہ اس جگہ عبارت میں کچھ محذوف ہے جو ( الا) کے حرف سے پہلے ہے۔ اس حذف کو اگر کھول دیا جائے تو پوری بات یوں ہوگی کہ آپ ﷺ تو نصیحت کرنے والے ہیں ۔ رہے وہ لوگ جن کو آپ ﷺ کر رہے ہیں تو ان میں سے بعض ایسے ہوں گے جو نصیحت حاصل کریں گے مگر بعض ایسے بھی ہوں گے جو نصیحت پر کام دھرنے والے نہیں ہیں ” بعض ایسے بھی ہوں گے جو نصیحت قبول کریں گے “ یہ جملہ محذوف ہے اور حذف خودکلام کا تقاضا ہے اور حرف الا نے اس کی پوری وضاحت بھی کردی ہے کہ جب ایسے موجود ہیں کہ جو منہ پھیرنے والے اور کفر کرنے والے ہیں تو اس سے بات واضح ہوگئی ہے کہ جب بعض انکار کرنے والے اور منہ پھیرنے والے ہیں تو ظاہر ہے کہ بعض ایسے بھی ہیں جو ماننے والے ہیں اور تسلیم کرنے والے ہیں۔
Top